حکومت کو کشمیر پر زیادہ فوکس رکھنا چاہیے، رحمان ملک 

Sep 18, 2020

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)سینٹ کی مجلس قائمہ برائے داخلہ کے چیئرمین سینٹر رحمان ملک نے مطالبہ کیا ہے کہ سمندر پاکستانیوں کو دوہری شہریت رکھنے اور پاکستان میں الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے،موجودہ حکومت کو کشمیر پر زیادہ فوکس رکھنا چاہیے،مودی دنیا میں چیف  ٹیررسٹ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو اپنی رہائش گاہ پر  بیرون ملک سیاسی رہنمائوں کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سنیٹر رحمان ملک نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے سمندر پار پاکستانیوں کو ہمیشہ پروموٹ کیا ، سمندر پار پاکستانیوں کے ساتھ یہاں پر ظلم کیا جاتا ہے،سمندر پار پاکستانیوں کو یہاں لوٹا جاتا ہے، سمندر پاکستانیوں کو دوہری شہریت رکھنے کی اجازت دی جائے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو یہاں الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے۔ کنیڈا میں ممکن ہے کہ اگلے 20 سوالوں میں وزیراعظم پاکستان کا ہوگا کوئی محب وطن پاکستانی اس ملک سے غداری نہیں کرسکتا کابینہ نے سمری بیجھی کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو الیکشن کا حق دیا جارہا ہے،بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے سپیشل عدالتوں کی ضرورت ہے، موٹروے واقعے پر نوٹس لیا ہوا اور اس میں  دودھ کا دودھ  پانی کا پانی ہوجائے گازینب قتل کیس پر بھی میں ایکشن لیا تھا،ہم بڑے بڑے قانون بنارہے ہیں، ہم دنیا کے کہنے پر منی لانڈرنگ اور دیگر قوانین بنارہے ہیںہمارے پاس ریپ کے حوالے سے قانون کیوں نہیں ہے، ریپ کے حوالے سے قانون ہے مگر کسی کو پتہ نہیں، زیادتی کے مجرم کو جیل میں پھانسی کا قانون ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ساتھ یہاں بہت فراڈ کیے گئے ہیں۔  بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے اثاثوں کی حفاظت کیلئے اقدامات کی ضرورت ہیںبیرون ملک پاکستانیوں کے ساتھ ہر طرح کی  سپورٹ کرونگا۔اس موقع پر بیرون ملک پاکستانی طارق جاوید  ملک  نے کہا کہ کوڈ 19 میں 50 سے زائد ممالک میں ہم نے پاکستانیوں کے لئے اقدامات کئے ۔سمندر پار پاکستانیوں کو شک کی نگاہ سے دیکھنا نہیں چاہیے،سمندر پار پاکستانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھیںمیڈیا کے اوپر سمندر پار پاکستانیوں کی تضحیک کی جاتی ہے حکومت سمندر پار پاکستانیوں کو الیکشن کا حق دینے جارہی ہے ہمیں الیکشن لڑنے کا حق دیا جائے اور تمام سیاسی جماعتیں ہمارا ساتھ دیںاس معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کو ہمارا ساتھ دینا چاہیے ہمیں خواتین کی طرح مخصوص نشستیں دی جائے۔سمندر پار پاکستانیوں سمیت میڈیا کو بھی مخصوص نشستیں دی جائیں، رحمان ملک نے کہا کہ صحافیوں کو ایل او سی پر کور کرتے دیکھا ہے، رحمان ملک  نے کہا میرا وعدہ ہے کہ اپنے بھائیوں کے لیے اپنی پارٹی سے بات کرونگا۔ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے سمندر پار پاکستانیوں کے لئے آواز اٹھائی ۔سمندر پار پاکستانیوں نے ہمیشہ اس ملک کی جمہوریت کے لیے کوشش کی۔بیرون ملک مقیم پاکستانی روزگار کی خاطر باہر گئے ہیں اگر پاکستان اس حالت میں ہو کہ یہاں سے بچوں کی کمائی کے لیے باہر جانے کی ضرورت نہ ہو ایسا پاکستان ہونا چاہیے کہ کل کسی رحمان ملک یا فردوس عاشق اعوان کے خلاف کوئی کیس نہ ہو لارڈز نذیر کتنا محبت وطن ہے، آپ سب کو پتہ ہے۔انہوں نے کہا میں کسی بلیم گیم کا کبھی قائل نہیں ہوںدیر آئے درست آئے، عمران خان نے اچھا فیصلہ کیا عمران خان نے ٹرمپ سے ملاقات میں کہا تھا کہ دوہری شہریت کو مانیں گے سمندر پار پاکستانیوں کو ان کے  حقوق ملنے چاہیں پاکستان میں ہم قرضہ لیکر فخر محسوس کرتے ہیں،قرضہ دیکر فخر محسوس کرنا چاہے ۔ انہوں نے کہا جو میں کہتا ہوں وہ یہ سال بعد کرتے ہیں،موجودہ حکومت کو کشمیر پر زیادہ فوکس رکھنا چاہیے،مودودی کو ہمیشہ چیف ٹیررسٹ کہتا ہوں ۔ہمیں کشمیریوں کے لیے لڑنا ہے اور لڑونگا افسوس کہ کابینہ اجلاس میں کمشیر کے لئے اس طرح بات نہیں  کی جاتی ۔کرفیو میں کشمیریوں کو ایک سال سے جیل میں رکھا گیا ہے۔  کشمیر کیلئے ہر فورم پر  بات کریں گے کشمیریوں کے لیے اگر حکومت وکیل نہیں کررہی تو ہم آرام سے نہیں بیٹھیں گے ۔ انڈیا کا اس وقت ذہن ہے کہ وہ چائنا پر اگر حملہ کرسکتا ہے تو پاکستان پر بھی کرسکتا ہے میں اپنی  فوج اور سپہ سالار جنرل باوجوہ کے ساتھ ہو پاکستان 1971 کا پاکستان نہیں، اب پاکستان بھارت سے بہتر ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ  عمران خان جب واشنگٹن جائیں تو کچھ کرکے آئیں صرف تقریر سے کچھ نہیں ہوتا، وہاں سے قانون پاس کرا کے آئیں  ڈونلڈ ٹرمپ کوئی خدا نہیں، ان کے  سامنے ڈٹ کر بات کریں۔

مزیدخبریں