آرمی چیف کا چینی سفیر کے اعزاز میں عشائیہ، خطے کی سلامتی، تعاون میں اضافہ پر تبادلہ خیال

Sep 18, 2020

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان  میں متعین چین کے سفیر یائو جنگ  کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ کا اہتمام  کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق  اس موقع پر باہمی دلچسبی کے امور، خطہ میں  سلامتی کے امور اور باہمی تعاون میں اضافہ کرنے جیسے اقدامات پر تبادلہ خیالا ت  کیا  گیا۔ آ رمی  چیف  نے یائو جنگ  کی خدمات،  تعلقات کے فروغ کیلئے ان کی مساعی،  دفاع و  سلامتی  کے  شعبہ میں مدد، کووڈ۔19  پر کنٹرول اور مسئلہ کشمیر پر حمایت کیلئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ چینی سفیر نے خطہ میں پاکستان کے  مثبت کردار کی تعریف کی اور  اس عزم کا اظہار کیا کہ  وہ دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کے مزید استحکام کیلئے مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔ 

مزیدخبریں