لاہور(نامہ نگار) والٹن ائیر پورٹ پر تربیتی طیارے کا ٹائر پھٹ گیا۔ خاتون تربیتی پائلٹ محفوظ رہی۔ دوران لینڈنگ طیارے کا اگلا پہیہ ٹوٹ گیا۔ سول ایویشن اتھارٹی کا فائر بریگیڈ عملہ بھی موقع پر پہنچ گیا۔ تربیتی طیارے کو پیش آنے والے حادثے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق طیارہ کا رجسٹریشن نمبر اے پی بی ای او ہے۔ تحقیقات تک طیارے کو رن آؤٹ سے نہیں ہٹایا جائے گا۔