بھارت کوسلامتی کونسل کا رکن بناکر مظالم کی کھلی چھوٹ دی جا رہی ہے: راجہ اعجاز 

Sep 18, 2020

لاہور(پ ر)عالمی برادری بھارت کو سلامتی کونسل کا رکن بناکر نہتے کشمیریوں کے قتل عام کی کھلی چھٹی دے رہی ہے پانچ اگست 2019ء سے گناہ  بے کشمیریوں کی منظم انداز میں نسل کشی جاری  ہے اور ایک سال سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود ان کا دنیا سے رابطہ منقطع ہے نیز خوراک و ادویات تک بھی کمی ہے بھارتی فوج آنے روز گھر گھر تلاشی اور محاصرے کی نام نہاد کارروائیوں میں  کشمیری نوجوانوں کو شہید کر رہی ہے حکومت پاکستان اور چیف آف آرمی سٹاف قمر جاوید باجوہ سے اسلامی اور مغربی ممالک میں اس سلسلہ میں وفود بھیج کر کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کے تدارک کی خاطر اقدامات اٹھانے  کی اپیل کی جاتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ویلفیئر سوسائٹی کے صدر راجا اعجاز خان نے کیا ہے۔ 

مزیدخبریں