مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کا منفی رویہ قابل مذمت ہے:اعجاز چودھری

Sep 18, 2020

لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدراعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ ملکی مفاد میں ہونے والی قانون کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے پاس ہونا خوش آئند عمل ہے، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کے منفی رویے کی مذمت کرتے ہیں، کرپٹ اپوزیشن نے مشترکہ اجلاس میں مودی دشمن والارول ادا کیا ہے، ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے کے لئے قانون سازی کی مخالفت کرکے پیپلزپارٹی، ن لیگ دیگراپوزیشن جماعتوں کا ملک دشمن چہرہ کھل کر سامنے آ گیا ہے، پی ٹی آئی کی حکومت نے ہمیشہ ملکی مفادات کو جبکہ کرپٹ اپوزیشن نے اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دی ہے،انہوں نے کہاکہ ن لیگ کے دورِحکومت میں پاکستان گرے لسٹ میں گیا تھا، ن لیگ کی قیادت کو شرم سے ڈوب مرجانا چاہئے، پی ٹی آئی کی حکومت اور وزیراعظم عمران خان ملکی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دے گی، ن لیگ، پیپلزپارٹی سمیت دیگر کرپٹ اپوزیشن کی جماعتوں نے ملک دشمنی کی انتہاء کردی ہے، کرپشن اپوزیشن ملک دشمن ایجنڈے پر عمل پیراہے، فسادی اور بربادی ٹولے کو ہر محاذ پر ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ 

مزیدخبریں