اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر اے کیو خان نے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما صدیق الفاروق سے معذرت کرتے ہوئے کہا، ‘‘ میں نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں غیرارادی طور پران کے خلاف جو نازیبا اور غیرمناسب الفاظ کہے تھے وہ واپس لیتا ہوں۔ اْمید ہے وہ 25 سالہ پْرانے تعلقات کی بْنیاد پر اس غلطی کو نظرانداز اور درگزر کرینگے۔’’ یہ الفاظ اْنہوں نے 14 ستمبر بروز منگل صدیق الفاروق کے نام سے لکھے گئے خط میں کہے۔ خط اْنہوں نے معروف صحافی جبار مرزا کے ہاتھ بھیجا اور ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے بھی صدیق الفاروق سے معذرت کرتے ہو ئے دوستانہ جذبے سے پْرانے تعلقات بحال کرنے کا کہا۔
صدیق الفاروق کے خلاف نازیبا بیان پر معذرت خواہ ہوں: ڈاکٹر عبدالقدیر
Sep 18, 2020