ریاض:    اقامے کی تجدید 6ماہ قبل  ہوسکتی ہے ، سعودی محکمہ پاسپورٹ 

Sep 18, 2020

 ریاض(اے پی پی)  سعودی محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ اقامے کی تجدید چھ ماہ قبل ہوسکتی ہے۔سعودی محکمہ  پاسپورٹ نے ٹویٹر پرجاری بیان میں کہا کہ گھریلو کام کرنے والے غیر ملکیوںکا اقامہ ختم ہونے سے 14 ماہ قبل اس کی مدت میں توسیع ہوسکتی ہے جبکہ دیگر غیرملکیوں کے اقاموں میں توسیع ان کے ختم ہونے سے چھ ماہ قبل ممکن ہے جبکہ نجی اداروں اور کمپنیوں کے ملازم غیرملکیوں کے اقامے میں توسیع اس کے ختم ہونے سے چھ ماہ قبل تک ممکن ہے بشرطیکہ ان کے پاس ورک پرمٹ اور میڈیکل  انشورنس موثر ہو۔ 

مزیدخبریں