کسان بل کی مخالفت میں بھارت کی مرکزی وزیر ہرسمرت کور بادل نے استعفیٰ دیدیا

Sep 18, 2020

امرتسر (نیٹ نیوز) کسان بل کی مخالفت میں اکالی دل ممبر پارلیمنٹ اور مرکزی وزیر ہرسمرت کور بادل نے حکومت سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ اس سے پہلے شیرومنی اکالی دل کے ممبر پارلیمنٹ اور پارٹی سربراہ سکھبیر سنگھ بادل نے لوک سبھا میں ہرسمرت کور کے استعفیٰ دینے کی بات کہی تھی۔ شیرومنی اکالی دل مسلسل زراعت سے وابستہ بلوں کی مخالفت کر رہی ہے۔

مزیدخبریں