اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) سعودی عرب کے علاقہ تبوک میں ایک لاکھ بیس ہزار سال قبل کے انسانوں اور جانوروں کے پائوں کے نشان ملے ہیں، سعودی عرب کے میڈیا کے مطابق سعودی وزارت ثقافت اور آثار قدیمہ نے بین الاقوامی ماہرین آثار قدیمہ ( آرکیالوجسٹس) کیساتھ مشترکہ طور پر تبوک کے ایک سوکھے ہوئے پرانے تالاب میں یہ قدموں کے نشان دریافت کئے ہیں، تحقیقاتی ٹیم کے مطابق عرب کے اس علاقے میں عہد قدیم میں انسانی زندگی کے یہ آثار پہلی مرتبہ دریافت ہوئے ہیں تبوک میں کئی ایسے تالاب موجود ہیں جن سے اندازہ ہوتا ہے کہ صحرا میں ہزاروں سال پہلے بھی انسانی کی آمد و سلسلہ جاری تھا۔