شکرگڑھ: پولیس سے تلخ کلامی پر لیگی ایم پی اے غیاث الدین کا بیٹا گرفتار

Sep 18, 2020

شکرگڑھ (نامہ نگار) پولیس تھانہ سٹی نے ن لیگی ایم پی اے مولانا غیاث الدین کے بیٹے غلام محی الدین کو نورکوٹ روڈ سے گرفتار کر لیا۔ ایم پی اے غیاث الدین نے الزام لگایا کہ پولیس اہلکار گرفتاری کے وقت غلام محی الدین کو تشدد کا نشانہ بناتے رہے جس کی فوٹیج بھی سامنے آ گئی۔ پولیس کا موقف ہے کہ لیگی ایم پی اے کے بیٹوں نے تھانے میں پولیس اہلکاروں کے ساتھ بد تمیزی کی اور گالی گلوچ کی۔ جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔ جبکہ ایم پی اے کے بیٹے مولانا ریاض الدین کا کہنا ہے کہ پولیس نے ہمیں شہریوں کے احتجاجی مظاہرے کی حمایت کرنے پر انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا ہمارے گھروں اور مدرسے پر چھاپے مارے گئے۔

مزیدخبریں