لاہور(نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف سے متعلق قانون سازی میں رکاوٹیں ڈالنے والی اپوزیشن ایکسپوز ہو چکی ہے۔ حکومت سیاسی نہیں بلکہ ملکی مفادات کے تحفظ کو یقینی بنا رہی ہے۔ اِنشاء اللہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان گر ے لسٹ سے بھی باہر آئے گا۔ وہ گورنر ہائوس لاہور میں تحریک انصاف کے مرکزی رکن شوکت بسراء اور پارٹی کے دیگر وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے جبکہ ملاقات کے دوران سیاسی اور حکومتی امور سمیت مختلف ایشوز کے بارے میں بات چیت کی گئی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ سب سے پہلے ملکی مفادات کی بات کر یں۔ ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر اپوزیشن کا رویہ کسی بھی صورت جمہوری اور عوامی نہیں رہا۔ شوکت بسراء نے کہا کہ جنونی پنجاب سیکرٹر یٹ کا قیام وزیراعظم عمران خان کا تاریخ ساز اقدام ہے اور اس پر جنوبی پنجاب کے عوام شکر یہ ادا کرتے ہیں۔ اْنہوں نے کہا کہ عوام حکومت کی معاشی سمیت تمام پالیسیوں کیساتھ کھڑے ہیں اور بلدیاتی انتخابات میں بھی عوام کا فیصلہ ہمارے حق میں ہی آئے گا۔
فیٹف سے متعلق قانون سازی میں رکاوٹیں ڈالنے والی اپوزیشن ایکسپوز ہو گئی: گورنر
Sep 18, 2020