ریلوے کا 3ٹرینیں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بحال کرنے کا فیصلہ 

لاہور (سٹاف رپورٹر) ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر تین ٹرینیں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بحال کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 20ستمبر سے ماڑی انڈس اور اٹک سٹی کے درمیان اٹک پسنجر ٹرین جبکہ جنڈ اور اٹک سٹی کے درمیان جنڈ پسنجر ٹرین چلائی جائیں گی۔ اس کے علاوہ 27ستمبر سے ملتان اور راولپنڈی کے درمیان مہر ایکسپریس چلائی جائے گی۔ اٹک پسنجر ٹرین ماڑی انڈس سے علی الصبح 3بج کر 45منٹ پر روانہ ہو کر داؤد خیل، جنڈ، نمل، بوسال ریلوے سٹیشن پر سٹاپ کرتی ہوئی صبح 8بج کر 10منٹ پر اٹک سٹی ریلوے سٹیشن پر پہنچے گی۔ اسی طرح اٹک پسنجر ٹرین اٹک سٹی سے شام 5بجے روانہ ہو کر اسی روٹ سے ہوتی ہوئی رات 9بج کر 25منٹ پر ماڑی انڈس ریلوے سٹیشن پر پہنچے گی۔ جبکہ جنڈ پسنجر ٹرین جنڈ ریلوے سٹیشن سے دوپہر 2بجے روانہ ہو کر چورا شریف، بوسال، جھلار ریلوے سٹیشن پر سٹاپ کرتی ہوئی سہ پہر 3بج کر 40منٹ پر اٹک سٹی ریلوے سٹیشن پر پہنچے گی۔ اسی طرح جنڈ پسنجر اٹک سٹی سے دن 12بجے روانہ ہو کر اسی روٹ سے ہوتی ہوئی دوپہر 1بج کر 40منٹ پر جنڈ ریلوے سٹیشن پر پہنچے گی۔ اس کے علاوہ مہر ایکسپریس  27ستمبر کو ملتان سے شام 5بجے روانہ ہو کر مظفر گڑھ لیہ ،دریا خان، بھکر، کندیاں، فتح جنگ پر سٹاپ کرتی ہوئی اگلے روز شام 6بج کر 30منٹ پر راولپنڈی پہنچے گی۔ اسی طرح مہر ایکسپریس راولپنڈی سے صبح 6بجے روانہ ہو کر اسی روٹ سے ہوتی ہوئی اگلے روز صبح 7بج کر 30منٹ پر ملتان سٹیشن پر پہنچے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...