لاہور/ جھنگ/ بہاولپور/ وزیر آباد/ اوکاڑہ (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ+ نامہ نگاران) جھنگ میں چھ افراد نے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ وزیر آباد میں لڑکی سے زیادتی کی ویڈیو بناکر طویل عرصہ بلیک میل کیا جاتا رہا۔ متاثرہ کی درخواست پر مقدمہ درج، ملزم پکڑا گیا۔ اوکاڑہ میں بچوں سے درندگی کے دو ملزم زیر حراست، لاہور رائیونڈ کے علاقہ میں دوران ڈکیتی خاتون کی اجتماعی آبروریزی کے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔ دوسری طرف بہاولپور میں زیادتی کا مقدمہ درج نہ ہونے پر متاثرہ لڑکی نے خود کشی کر لی ۔ جھنگ سے نامہ نگار کے مطابق تھانہ شور کوٹ سٹی کے علاقہ میں چھ افراد نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ ڈالا۔ موضع ٹھٹھی ایلچی کے رہائشی خاتون نے پولیس کو دی گئی درخواست میں بتایا کہ ہیتم علی عرف پپو وغیرہ چھ افراد نے مبینہ طور پر اسے باری باری زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ وزیرآباد سے نا مہ نگار کے مطابق تھانہ صدر وزیر آباد کے علاقہ میں نوجوان کی مبینہ طور پر لڑکی خاتون کے ساتھ گن پوائنٹ پر زیادتی، برہنہ ویڈیو بھی بنا ئی اور طویل عرصہ ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کے نام پر زیادتی بھی کرتا اور پیسے لیتا رہا، مقدمہ درج، ملزم گرفتار۔ محلہ الہ آباد کی رہائشی پولیس کو گزاری گئی درخواست کے مطابق ڈسکہ روڈ کا رہائشی آصف محمود ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دیکر اب تک چار لاکھ نقدی چھ تولہ سونا لے چکا ہے۔ تھانہ صدر وزیر آباد میں مقدمہ درج اور ملزم گرفتار کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اوکاڑہ سے نامہ نگار کے مطابق بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے دو ملزم گرفتار۔ رزاق اور ندیم نامی ملزموں نے بچے کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ملزمان کئی بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنا چکے ہیں۔ دریں اثناء لاہور پولیس نے خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔ تانہ رائیونڈ کی حدود میں ملزم سجاد اور قاسم نے دوران ڈکیتی خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ ملزمان کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کروا لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جو فینسنگ سی ڈی آرڈر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو سی سی پی او عمر شیخ کا کہنا ہے کہ سفاک درندوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ علاوہ ازیں بہاولپور میں مبینہ زیادتی اور مقدمہ درج نہ کرنے پر لڑکی نے خود کشی کر لی۔ والد نے الزام لگایا کہ بیٹی سے ایک روز پہلے ایک ملزم نے زیادتی کی تھی بیٹی تھانے کے چکر لگاتی رہی لیکن پولیس نے کارروائی نہیں کی۔ ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او اور دیگر اہلکار معطل کر دیئے ہیں۔ کیس کی تفتیش جاری ہے۔ اس حوالے سے وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بتایا کہ وزیراعلیٍٰ کی ہدایت پر میں نے ڈی پی او بہاولپور سے تفصیلات معلوم کیں ڈی پی او بہاولپور نے ملزم لقمان کو گرفتار کر لیا۔ متعلقہ تھانے کا ایس ایچ او اور چوکی انچارج بھی پابندسلاسل ہیں پولیس کی کارروائی میں تاخیر نے لڑکی کو خود کشی پر مجبور کیا۔ تینوں ملزمان پر دفعہ 322 کے تحت مقدمے کا اندراج کیا گیا ہے۔
زیادتی کے 3 واقعات، بہاولپورمیں مقدمہ درج نہ ہونے پر لڑکی نے خود کشی کرلی
Sep 18, 2020