فلسطین کیلئے سعودی فر مانرواکا ددٹوک مؤقف امت کی تر جمانی ہے: زبیرا حمدظہیر

لاہور( نیوز رپورٹر) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سر براہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے فلسطین کیلئے سعودی فر مانروا شاہ سلمان کے ددٹوک موقف کو امت مسلمہ کی تر جمانی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی اور ایران سمیت تمام اسلامی ممالک کو سعودی عرب کیساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلنا چاہیے کیونکہ دنیا میں فلسطینی عوام کا بھر پورمقدمہ لڑ نے کے لیے سعودی عرب کا مضبوط ہونا ضروری ہے، سعودی عرب کے لیے مسائل پیداکر نیکی کوشش کر نیوالے امت مسلمہ کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔ وہ مر کزتوحید گرین ٹائون شپ میں کانفر نس سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پرڈاکٹر سید طالب الر حمن شاہ زیدی 'پیر سید ولی اللہ شاہ 'پروفیسر فیاض احمد سلفی 'مولانا عبد الستار نیازی 'ڈاکٹر سید عبد الغفار شاہ 'مولانا جان محمد بٹ 'رانا محمد آصف اور میاں محمد اصغر سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا کہ ہر مسلمان اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کیساتھ کھڑا ہے غزہ سمیت پورے فلسطین میں فلسطینی عوام کی نسل کشی کر نیوالا اسرائیل دنیا کا سب سے بڑ ا دہشت گرد ہے اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کے عالمی اداروں کو چاہیے وہ فلسطین میں اسرائیلی دہشت گردی پر تماشہ دیکھنے کی بجائے اس کا نوٹس لیں جبکہ فلسطین اور کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوتا اس وقت تک دنیا میں امن کا قیام کسی صورت ممکن نہیں ہوسکتا 22کروڑ پاکستانی اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کی آزادی کے لیے ہر قر بانی دینے کو تیار ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...