رانا ثناء نے شیخ رشید کو پاکستانی سیاست کا گوئبلز قرار دیدیا 

Sep 18, 2020

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر قومی اسمبلی  کے رکن  رانا ثنااللہ نے شیخ رشید احمد کو پاکستانی سیاست کا ’’گوئبلز ‘‘ قرار دیا  ہے  اور کہا ہے کہ سستی شہرت کے لئے مخالفین کو گالیاں دینا شیخ چلی کا پرانا وطیرہ ہے، نوازشریف اور مسلم لیگ (ن)کا واحد جرم پاکستان کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔ عمران خان ٹولہ جھوٹ اور جبر کے زور پر مزید وقت نہیں نکال سکتے، بزدل شیخ رشید پاکستانی سیاست میں گوئیبلز کے مقام پر فائز ہے۔ جمعرات کو  وزیر ریلوے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اے پی سی کے انعقاد سے پہلے ہی حکمرانوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں۔ ریلوے کو 50 ارب روپے کے تاریخی خسارے کا شکار بنانے والا شیخ رشید قومی مجرم ہے۔ آئین، جمہوریت اور عوام کے خلاف سازشوں کے سامنے پہاڑ بن کر کھڑے ہیں۔

مزیدخبریں