اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ٹریڈنگ کارپوریشن کو چھوٹے ٹینڈر جاری کر کے ضروی مقدار میں گندم درآمد کرنے کی ہدائت کر دی ،گندم گاہے بگاہے درآمد کی جائے گی تاکہ قیمت منسب رہے اور ملک میں سٹریٹیجک ریزرو موجود رہیں ،مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔مشیر خزانہ نے کہا کہ گندم کی دستیابی انتہائی اہم معاملہ ہے۔ گندم کے مناسب ذخائر برقرار رکھنے کی ضرورت ہے، اس لیے ضروری ہے کہ گندم کی ملک بھر میں مناسب قیمت پر دستیابی یقینی بنائی جائے۔