اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے بتایا ہے کہ پاکستان کسٹمز نے انتیلی جنس شیئرئنگ کر کے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت آنے والا ایک کنٹینر پکڑوا دیا ہے جس میں چھ میٹرک ٹن خطرناک کیمیکل موجود تھا ،ضبط شدہ آیوڈین نامی کیمیکل خطرناک منشیات میتھم فیٹامائن بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے۔ پاکستان خود اس کنٹینر کو نہیں پکڑ سکتا تھا اس لئے مشترکہ آپریشن کیا گیا ،پاکستان کسٹمز ذرائع کے مطابق یہ شپمنٹ ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کے تحت متحدہ عرب امارات سے کراچی پہنچی تھی پھر یہ کنٹینر کراچی سے افغانستان کیلئے بھیجا گیا۔پاکستان کسٹمز کے پورٹ کنٹرول یونٹ نے شک ہونے کی وجہ سے اس کی خفیہ اطلاع دی جس پر ماڈل کلیکٹریٹ کسٹمز پریونٹیو کراچی نے خفیہ نگرانی کی۔پاکستان کسٹمز کے حکام نے تصدیق پر امریکی ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن اور افغان حکام کو اعتماد میں لیا۔ شپمنٹ منٹ کراچی سے سڑک کے راستے طورخم بارڈر تک پہنچائے جانے کے دوران خفیہ نگرانی کی گئی۔پاکستان کسٹمز ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی اور افغان اتھارٹی کو اعتماد میں لے کر 14 ستمبر کو افغانستان میں مشترکہ آپریشن کیا گیا۔
پاکستان کسٹمز ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل نارکوٹکس بورڈ نے رپورٹ دی ہے کہ آیوڈین کے اس ذخیرے سے 4.5 ٹن منشیات تیار کی جاسکتی تھی۔ اس کاروائی میں 546 ملین ڈالر کا کیمیکل جرائم پیشہ افراد کے ہاتھ لگنے سے روکا گیا ہے۔پاکستان کسٹم ذرائع کے مطابق کیمیکل سے منشیات بنانے سے حاصل آمدنی دہشت گردی میں استعمال کی جانی تھی۔
پاکستان ،افغانستان ک امشترکہ آپریشن،6میٹرک ٹن خطرناک کیمیکل سے بھراکنٹینرپکڑاگیا
Sep 18, 2020