ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی لیگی رہنماء صدیق الفاروق سے معذرت

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر اے کیو خان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما  صدیق الفاروق سے معذرت کرتے ہوئے کہا، ‘‘ میں نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں غیرارادی طور پران  کے خلاف جو نازیبا اور  غیرمناسب الفاظ کہے تھے وہ واپس لیتا ہوں۔اْمید ہے  وہ 25 سالہ پْرانے تعلقات کی بْنیاد پر اس غلطی کو نظرانداز اور درگزر کرینگے۔’’ یہ الفاظ اْنہوں نے 14 ستمبر بروز منگل صدیق الفاروق کے نام سے لکھے گئے خط میں کہے۔ خط اْنہوں نے معروف صحافی جبار مرزا کے ہاتھ بھیجا اور ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے بھی صدیق الفاروق سے معذرت کرتے ہو ئے د وستانہ جذبے سے  پْرانے تعلقات بحال کرنے کا کہا۔ڈاکٹر اے کیو خان نے صدیق الفاروق کیلئے پھلوں کی ٹوکری کا تْحفہ بھی بھیجا۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین اور مسلم لیگ ن کے رہنما نے اْن کا خط اور تحفہ قبول کرتے ہوئے اْن کے کامل صحت اور درازی عمر کی دْعا کی۔ محسن پاکستان نے صدیق الفاروق اور اْن کی فیمیلی کو  دْعائیں دیتے ہوئے اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ لاہور کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے اْس منصوبے کی جلد از جلد تکمیل کی خواہش کا اظہار کیا۔

ای پیپر دی نیشن