بھارت کے زیرقبضہ کشمیربھارتی مظالم اجاگر کئے جائیں،صدرعلوی

اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے سویڈن اور آسٹریا میں نامزد سفیروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میںبھارت کی سیکورٹی فورسز کے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کریں۔ آسٹریا میں نامزد پاکستانی سفیر آفتاب احمد کھوکھر اور سویڈن کیلئے نامزد سفیر ظہور احمد نے گذشتہ روز ایوان صدر میں صدر عارف علوی سے الگ الگ ملاقاتیں کی۔ دونوں سفیروں سے بات چیت کرتے صدر نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں اقلیتوں کیخلاف دہشتگردی کا راج مسلط کیا ہے۔ صدر نے کہا کہ پاکستان ، آسٹریا اور سویڈن کیساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، آسٹریا کے لئے نامزد سفیر سے بات چیت کرتے صدر نے کہا کہ آسٹریا کی کمپنیوں کی زراعت تھرمل اور قابل تجدید توانائی جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے حوصلہ افزائی کی جائے۔ پاکستان ہری پور میں انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے قیام میں آسٹریا کے تعاون کا خیر مقدم کرتا ہے۔ سویڈن کیلئے نامزد سفیر ظہور احمد کو صدر نے تلقین کی کہ وہ سویڈن کیساتھ تجارتی اور معاشی تعلقات کو مستحکم بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ 

ای پیپر دی نیشن