پارلیمان میں وزیراعظم کی گفتگو کنٹینروالی چھوٹی ذہنیت کی عکاسی ہے، مریم اورنگزیب

 اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ گزشتہ روز پارلیمان میں وزیراعظم کی گفتگو کنٹینروالی چھوٹی ذہنیت اور دماغ کی گندگی کی عکاسی ہے اسحاق ڈار کے والد کے بارے میں گھٹیا بات آپ جیسا شخص ہی کر سکتا ہے کس کے والد کون تھے؟ کیا تھے؟ یہ بھی پورا پاکستان جانتا ہے ہمیں دوسروں کے والدین کی عزت کرنا سکھایاگیا ہے جو خود والد نہ بن سکا، وہ دوسروں کے والدین کی عزت کرنا کیا جانے؟ وزیراعظم عمران خان کی پارلیمنٹ کی تقریر پر ردعمل  دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب جب بات کرتے ہیں اپنی طرح چھوٹی بات کرتے ہیں،میاں شریف جیسے باکردار ، سچے اور محنتی شخص کے بارے میں گھٹیا بات کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں،میاں شریف محنت وعظمت اور شرافت کا روشن کردار رہے، عمران صاحب بے نامی بنی گالہ، لندن میں نیازی لمیٹڈ، علیمہ باجی کا کالا دھن سفید کرنے کی سکیم سے فائدہ اٹھانے کی بھی بات کرلیتے؟ میاں شریف کا شمار1940میں اِس خطے کے امیر ترین صنعتکاروں میں ہوتا تھا ۔

ای پیپر دی نیشن