اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق کی عدالت نے وفاقی وزیر فیصل واڈا کو نااہلی کیس میں جواب داخل کرانے کے لیے مہلت دیدی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران میاں فیصل ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کے دوران درخواست گزاروکیل بیرسٹر جہانگیرجدون نے کہاکہ فیصل واڈا نے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت دہری شہریت چھپائی،فیصل واڈا کو دہری شہریت چھپانے اور جھوٹا حلف نامہ دینے پر بطور رکن اسمبلی نااہل قرار دیا جائے،فیصل واڈا نے عدالتی نوٹسز کے باوجود نو ماہ سے جواب داخل نہیں کرایا، اس موقع پرفیصل واڈا کے وکیل نے کہاکہ جواب داخل کرانے کے لیے تین ہفتوں کی مہلت دی جائے،عدالت نے کہاکہ اس حوالے سے الیکشن کمیشن میں بھی کوئی پروسیڈنگ زیر التوا ہے؟ جس پروفاقی وزیر کے وکیل نے کہاکہ الیکشن کمیشن میں بھی ڈس کوالیفیکیشن کا کیس چل رہا ہے،عدالت نے جواب کیلئے مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئیکیس کی سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔