بھارتی حکمت عملی ناکام ہوچکی ہے اورآزاد کشمیرکاجھنڈا مقبوضہ کشمیرمیں لہرایاجارہاہے:شاہ محمود

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت نےبندشوں کےذریعےکشمیریوں کی آوازکو دباناچاہا،کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی ہورہی ہے۔

  نجی پروگرام  میں بات کرتے ہوئےوزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کمشیر میں بھارت طاقت کااستعمال 7دہائیوں سےکررہاہے۔تاہم طاقت کےاستعمال سے یہ مسئلہ حل نہیں ہورہا۔

شاہ محمودقریشی نے دو ٹوک کہا کہ بھارتی حکمت عملی ناکام ہوچکی ہے اورآزاد کشمیرکاجھنڈا مقبوضہ کشمیرمیں لہرایاجارہاہے۔انھوں نے کہا کہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالی ہورہی ہے۔

وزیرخارجہ نےافسوس کا اظہار کیا کہ اقوام متحدہ فلسطین اورمقبوضہ کشمیرکےمسئلےکوحل کرنےمیں ناکام رہی ہے۔یورپی یونین کی سفیرسےبھی کہا ہے کہ اُن کوکشمیرپرآوازاٹھانی چاہیے۔

پاکستان کےدیگر ممالک کےساتھ تعلقات پروزیرخارجہ نے کہا کہ چین ہمارا دوست ہے۔مشکل وقت میں چین نےساتھ دیاہے جبکہ سعودیہ سے بھی پاکستان کے بہت گہرے تعلقات ہیں۔

ملک میں کرونا کی صورتحال پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اللہ کا کرم ہےکہ کرونا کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔اس سلسلے میں این سی او سی نےکرونا کوکنٹرول کرنے میں اہم کردار اداکیا ہے ۔تاہم ہمیں احتیاط کرنی ہوگی کیوں کہ کرونا کی دوسری لہر بھی آسکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن