مکتوب فرانسں
صاحبزادہ عتیق الرحمن
پاکستانی کمیونٹی کو بہترین سہولیات مہیا کرنے اور کشمیر کاز کے لئے بھرپور کام کرنے پرقونصلر عدیل ممتاز کھوکھر کو خراج تحسین
فرانس میں سفارتخانہ پاکستان کے قونصلر سیکشن کے سربراہ عدیل کھوکھر فرانس میں اپنی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد پاکستان جارہے ہیں۔ عدیل کھوکھر وسط ستمبر تک واپس پاکستان جارہے ہیں اس کے بعد توقع ہے کہ وہ اپنی ن??ی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ فرانس کی معروف کاروباری شخصیت چوہدری ممتاز پکھووال ، صدر مسلم لیگ (ق) فرانس چوہدری منیر احمد وڑائچ، سینئر رہنما مسلم لیگ (ق) فرانس چوہدری سجاد احمد ڈوگہ طرف سے سفارت خانہ پاکستان کے سبکدوش ہونے والے کمیونٹی قونصلر عدیل کھوکھر کے اعزاز میں ایک شاندار ظہرانہ کا اہتمام کیا ، ظہرانہ میں پیرس کی سرکردہ سیاسی وسماجی مذھبی جماعتوں کے افراد نے شرکت کی۔
پاکستانی کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے عدیل کھوکھر کی کارکردگی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب کے میزبان چوہدری سجاد ڈوگہ نے کہا لہ قونصلر عدیل کھوکھر نے ہمیشہ کوشش کی کہ کمیونٹی کے لئے آسانیاں پیدا کی جائیں اور جو تارکین وطن پاکستانی قانونی دستاویزات کے حوالے سے مشکلات کا شکار ہیں ان کے لئے سہولیات مہیا کی جائیں۔ چوہدری منیر وڑائچ صدر مسلم لیگ ق فرانس نے اپنے خطاب میں کہا کہ عدیل کھوکھر پاکستانی کمیونٹی سے ہمیشہ رابطے میں رہے اور کبھی چھٹی والے دن بھی کسی کو ایمرجنسی کاغذات کی ضرورت پڑی تو انہوں نے اس مسئلے کا حل نکالا ، کورونا وبا کے دوران ہر علاقے میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے اور پاکستانی مخیر حضرات کے تعاون سے کمیونٹی کے مستحق افراد تک امداد پہنچائی ، سینئر صحافی و بانی پاکستان پریس کلب پیرس فرانس (رجسٹرڈ) صاحبزادہ عتیق الرحمن نے کہا کہ قونصلر سیکشن میں بہترین سہولیات کے علاوہ کشمیر کاز کے لئے عدیل کھوکھر نے بہت کام کیا ، پاکستانی کمیونٹی کی تنظیموں کو متحرک کیا اور کشمیر کے لئے ہونے والے مظاہروں اور ریلیوں کی کامیابی کے لئے ہر قسم کا تعاون کیا۔ تحریک انصاف فرانس کے ای نے عدیل کھوکھر کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ عدیل کھوکھر اپنے دورِ مدت میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ رابطے میں رہے، قونصلر سیکشن کی تیز ترین سروس کے ساتھ ہر انے والے سال کے ساتھ اپنائیت کا رویہ اپنایا۔ ہمیں امید ہے کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریوں کو بھی احسن طریقے سے نبھائیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر نائب صدر شیخ نعمت اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ قونصلر سیکشن کے سربراہ عدیل کھوکھر نے کرونا وبائ کے دوران فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی خصوصی دیکھ بھال، متاثرہ خاندانوں کو کھانے پینے کی اشیاءکی گھروں پر فراہمی اور ان سے مسلسل رابطے کرکے بہترین سہولتیں دی گئیں۔ فرانس پاکستان ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری نوید پکھووال نے کہا کہ فرسٹ سیکرٹری عدیل کھوکھر نے فرانس میں وفات پاجانے والے افراد کی لاوارث میتوں کو پاکستان پہنچانے میں ترجیحی بنیادوں پر اپنا کردار ادا کیا۔ فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی ان کی خدمات کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ مسلم لیگ ن فرانس کے سینئر نائب صدر اور شمع انٹرنیشنل کے مالک سردار ظہور اقبال نے کہا کہ عدیل کھوکھر کی کمیونٹی کے لئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں اور انہوں نے ہمیشہ پاکستانی کمیونٹی اور سفارتخانہ کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کیا۔ چوہدری ممتاز پکھووال نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں سینئر راہنما تحریک انصاف فرانس ممبر احتساب کمیٹی یورپ چوہدری گلزار لنگڑیال ، سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف فرانس شیخ نعمت اللہ، چوہدری اشرف گوندل سابق صدر پی پی پی فرانس، حاجی اعظم سابق صدر منہاج القرآن فرانس ، قائم مقام صدر مسلم لیگ (ن) فرانس،صدر مسلم لیگ یوتھ ونگ (ق) فرانس چوہدری ندیم افضل ڈھیرو گہنہ، رہنما مسلم لیگ(ن) فرانس راحیل بٹ، سردار ظہور اقبال، فنانس سیکرٹری مسلم لیگ (ق) فرانس راجہ مظہر زمہ وار یہ، کوارڈنیٹر وزیراعظم آزاد کشمیر یورپ نعیم چوہدری ، صدر پیپلز پارٹی فرانس چوہدری رزاق احمد ڈھل ،وسیم اکرم شیخ جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن )، رہنما مسلم لیگ (ق ) عصمت اللّہ تارڑ، چوہدری افتخار احمد،راجہ طاہر محمود، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی ماجد چیمہ سمیت پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کے آخر میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔۔۔