پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے پاکستان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے والے56 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر کے ان کی 10 کشتیاں قبضے میں لے لیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سمندری حدودکی خلاف ورزی پردس بھارتی کشتیاں پکڑلیں اور اس میں سوار 56 بھارتی ماہی گیروں کو حراست میں لے لیا ، ،ماہی گیروں میں بارہ ایسے بھارتی ہیں جو دوبارہ گرفتارہوئے ہیں۔ پی ایم ایس اے کا کہنا ہے کہ سمندری حدودمیں داخلے کی حتمی رپورٹ پرکارروائی کی ، آپریشن میں پی ایم ایس اےکی بحری اورفضائی ٹیم نے حصہ لیا۔ حراست میں لیے گئے تمام بھارتی ماہی گیروں کو قانونی کارروائی کے لیے منتقل کردیا جس کے بعد انہیں جیل بھیجا جائے گا۔
پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی ، 56 بھارتی ماہی گیر گرفتار،10 کشتیاں قبضے میں لے لیں
Sep 18, 2020 | 14:36