ہفتےکے دوران آٹے، گھی، چاول، ٹماٹر ، پیاز، چکن، چینی ، دالوں سمیت روزمرہ استعمال کی 26 اشیا 28  فیصد تک مہنگی ہو گئیں

لاہور(کامرس رپورٹر )ہفتےکے دوران آٹے، گھی، چاول، ٹماٹر ، پیاز، چکن، چینی ، دالوں سمیت روزمرہ استعمال کی 26 اشیا 28  فیصد تک مہنگی ہو گئیں۔ ہفت روزہ بنیاد غریبوں کیلئے مہنگائی میں اضافے کی اوسط شرح 11.7 فیصد ہو گئی۔
پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران ہفت روزہ بنیاد پر مہنگائی کی اوسط شرح 8.7 فیصد رہی  تاہم کھانے پینے کی اشیا زیادہ مہنگی ہونے کی وجہ سے کم آمدنی والوں کے لیے قیمتوں میں اضافے کی شرح 11.7 فیصد رہی۔ ہفتے کے دوران آٹے، گھی، چاول، چینی، ٹماٹر، پیاز، تمام دالوں، چکن، اندوں،  تازہ دودھ، دہی، مٹن، بیف،گڑ اور کی قیمت میں اضافہ رکارڈ کیا گیا,جلانے کی لکڑی، صابن، انرجی سیور اور کپڑا بھی مہنگا ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے دوران  کھانے پینے اور روز مرہ استعمال کی 51 بنیادی اشیا میں سے 40 گزشتہ سال کے مقابلے میں 88 فیصد تک مہنگی ہو چکی ہیں۔ ٹماٹر کی قیمت گزشتہ سال کے مقابلے میں 88 فیصد،سرخ مرچ کی قیمت 86 فیصد، آلو کی 70 فیصد، اور دال مونگ کی قیمت 42 فیصد زیادہ ہو چکی ہے انڈے 40 فیصد، دال ماش 36 فیصد، چینی 27 فیصد،دال مسور 25 فیصد اور بریڈ 19 فیصد مہنگی ہوئی. آٹے ، گھی اور گڑ کی قیمتیں 18 فیصد اور گندم کے آٹے کی ساڑھے 16 فیصد بڑھ گئی۔

ای پیپر دی نیشن