لاہور ( کامرس ڈیسک ) سٹاک مارکیٹ میں اْتار چڑھاؤ کے بعد 297.17 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 46 ہزار 623 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.63 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی اور 16 کروڑ 29 لاکھ 92 ہزار 153 شیئرز کا لین دین ہوا۔