سندھ  ایتھلیٹکس ٹیم کی چور دروازے سے تشکیل کی کوشش ناکام

کراچی (قمر خان) سندھ اسپورٹس بورڈ  کی جانب سے چور دروازے سے سندھ  ایتھلیٹکس ٹیم کی تشکیل  اور اسے پشاور کے دورے پر بھیجنے کی کوشش ناکام ہوگئی‘ تعجب خیز امر یہ ہے کہ سندھ اسپورٹس بورڈ کے کرتا دھرتاؤں نے معاملہ   سے صوبائی سیکریٹری اسپورٹس کو بھی بے خبر رکھتے ہوئے نہ صرف ٹیم کے  مینیجر اور کوچ کا انتخاب کرلیا بلکہ  ٹرائلزکے لئے اپنے طور پر نیشنل کوچنگ سنٹر میں انتظامات بھی کر لئے۔  بھانڈہ اس وقت پھوٹا جب  سندھ اسپورٹس بورڈ کی معطل کرپشن مافیاکے ایماء پر ایس ایس بی کے موجودہ انچارج کو  فنڈز کے حصول کے لئے بالاخر سیکریٹری  اسپورٹس کے سامنے پیش ہونا پڑا۔ سیکریٹری اسپورٹس  سندھ نے واضح طور پر ٹرائلز وغیرہ بند کرنے کے احکامات دے ڈالے مگر مافیا نے ہاتھ پاؤں نہیں چھوڑے بلکہ پیر کو آخری کوشش کا آپشن رکھتے ہوئے ٹرائلز کو منسوخ کرنے کے بجائے محض ملتوی کرنے پر اکتفا کیا۔  واضح رہے کہ مذکورہ جونیئر ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 26ستمبر سے پشاور میں ہوگی جس میں ایک ہفتہ سے بھی کم وقت رہ گیا ہے مگر کرپشن مافیا محض فنڈز ڈکارنے کے لئے بغیر کیمپ لگائے  سندھ کی ٹیم کی تشکیل پر مصر ہے جس کا یقینی نتیجہ ٹیم کی ناکامی اور صوبے کی بدنامی پر نکلے گا۔  واضح رہے کہ پاکستان اولمپک ایسو سی ایشن نے ایتھلیٹکس فیڈریشن پر پابندی لگائی ہوئی ہے اور ملک میں ایتھلیٹکس معاملات چلانے کے لئے این او سی ارکان پر مشتمل کمیٹی قائم کر رکھی ہے جبکہ پشاور میں ہونے والا مذکورہ ایونٹ کے لئے اس کمیٹی سمیت صوبائی اولمپک ایسو سی ایشنز کو بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...