دہشتگردوں کو عام معافی کا فیصلہ ہزاروں مظلوموں کی توہین : بلاول

Sep 18, 2021

 اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان میں موجود دہشتگرد گروہوں کو معافی کا فیصلہ ہزاروں مظلوموں کی توہین ہے۔ مشرقی و مغربی سرحدوں اور پاکستان کے اندر انتہا پسندوں کو خوش کرنے کی عمران خان کی پالیسی آنے والے وقت میں ہمارا پیچھا کرے گی۔  پیپلز پارٹی ملک میں مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی۔  پارٹی کے سرکردہ مزدور رہنما شہید عثمان غنی کی برسی پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ شہید عثمان غنی کی جمہوریت اور مزدوروں کے حقوق کے لئے خدمات طویل و شاندار ہیں۔ وہ شہید بھٹو کا بہادر جیالا تھا، جدوجہد کے دوران جان دے دی، لیکن مصلحت کا شکار نہ ہوا، شہید عثمان غنی آج جسمانی طور پر ہمارے درمیان موجود نہیں، لیکن ان کی راہ اور مشن موجود ہے۔ پیپلز پارٹی ملک میں مضبوط جمہوریت اور مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے جد و جہد جاری رکھے گی۔ 

مزیدخبریں