کراچی(کامرس رپورٹر) ای ایف یو لائف ایشورنس لمیٹیڈ، پاکستان میں نجی شعبے کی بیمہ حیات فراہم کرنے والی معروف کمپنی کو پندرہویں کنزیومر چوائس ایوارڈ 2020-21 کے موقع پر، بہترین بیمہ حیات کمپنی کیلئے اعلیٰ درجے کے حامل ''کنزیومر چوائس ایوارڈ 2021'' کے اعزاز سے نوازا گیا۔ مصطفیٰ حسین اون والا، نیشنل سیلز ڈائریکٹر، ای ایف یو لائف نے کمپنی کی جانب سے یہ ایوار ڈ، تقریب کے مہمان خصوصی سید امین الحق ، وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنولوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن ، سے وصول کیا۔یہ بارہواںمسلسل سال ہے کہ ای ایف یو لائف نے کنزیومر چوائس ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ یہ ایوارڈ، کمپنی کے صارف تک مرکزی رسائی، اختراعی مصنوعات جو صارفین کے ارتقائی مراحل طے کرتی ہوئی ضروریات کے مطابق ہوں اور جدید طریقہ جات جو کمپنی بہترین خدمات مہیّا کرنے کے لئے اختیار کرتی ہے، ان سب عوامل کی عکاسی کرتا ہے۔ کنزیومرز ایسوسی ایشن آف پاکستان ایک غیر سرکاری، غیر منافع بخش تنظیم ہے جو خریداروں کو تحفظ فراہم کرنے اوران کی آگاہی کے لئے 2000میں قائم کی گئی ۔ اس کا مقصدصارفین کو اعلیٰ تر ترجیح دینا اور ان کے مفادات کا دفاع کرنا ہے۔