کراچی ( کامرس ڈیسک) ملک میں گاڑیوں کی خریدو فروخت کے بڑے پلیٹ فارم واواکارز(VavaCars)کو کراچی میں منعقدہ پروقار تقریب میں کنزیومر چوائس ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ تقریب میں وفاقی وزرا ، صوبائی حکومتوں ، کاروباری اداروں ، بڑی کارپوریشنوں کے سینئر ایگزیکٹو اور دیگر شعبہ سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی ۔ کنزیومر چوائس ایوارڈز پاکستان میں کنزیومر رائیٹس کا سب سے بڑا نیٹ ورک ہے۔ گزشتہ پندرہ سالوں میں کنزیومرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے تعاون سے پلیٹ فارم نے صارف کوخدمات کی فراہمی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اداروں کو ایوارڈ سے نوازا ہے ۔ واواکارز(VavaCars) صارفین کو خدمات کی فراہمی اور ان کے اطمینان کی ایک پہچان بن چکی ہے۔ کمپنی کو ’’ پاکستان موسٹ ٹرسٹڈ یوزڈ کارٹریڈنگ پلیٹ فارم کے طور پر استعمال شدہ گاڑیوںکی خریدو فروخت اور تبادلے کے روایتی طریقہ کار میں انقلاب برپا کرنے کے اعتراف میں اس سال کنزیومر چوائس ایوارڈ سے نوازا گیا ۔اس ایوارڈ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مجاہد خان، کنٹری منیجر واواکارز(VavaCars) نے کہا’’ واواکارز نے کنزیومر معیشت کو دوام بخشنے اور اسے جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے روایتی بے ترتیب طریقہ کارکو ڈیجیٹائزکرنے اور اس میں شفافیت ، سہولت اور برق رفتاری کومتعارف کر کے گاڑیوں کی خریدو فروخت میں انقلاب برپاکیا ہے ۔ ہر سال غیر منظم شعبہ کے ذریعے 10 لاکھ گاڑیوں کی خریدو فروخت کی جاتی ہیں اس لئے پاکستان اس شعبہ کو منظم کر کے جدید ٹیکنالوجی متعارف کرواکر لاکھوں صارفین کے مشتر کہ مسئلے کو حل کرنے کا شاندار موقع مہیا کر تا ہے۔ ہم صارفین کو بہترین قدر اور تجربہ فراہم کرنے کے جنون میں مبتلاہیں اور کنزیومر چوائس ایوارڈ ہمارے مشن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ صارفین کا اعتماد اور بھروسہ جیتنا ہمارا لیے اعزاز کی بات ہے اور ہم پاکستانی صارفین کو خدمات اور قدر کی فراہمی میں مسلسل بہتری اور جدت لانے کا عہد کرتے ہیں ۔واواکارز نے جنوری 2020 میں پاکستان میں اپنے آپریشن کا آغا زکیا۔ مقامی مارکیٹ میں عالمی سرمایہ کاری لانے اور ملازمتیں پیدا کرنے کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ استعمال شدہ گاڑیوں کی غیر منظم مارکیٹ کو منظم کرتے ہوئے پلیٹ فارم ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے گاڑیوں کی خریدو فروخت اور تبدیلی کا تیز تر اور محفوظ طریقے کی پیش کش کرتا ہے۔ واوا کارز کے ذریعے گاڑی فروخت کرنا پریشانی اور جھنجھٹ سے پاک تجربہ ہے ، چاہے آپ گھر پر ہوں یا کسٹمر کیئر سینٹر میں، کار انسپکشن ماہرین گاڑی کا مکمل مفت معائنہ کرتے ہیں جس کی بنیاد پر صارف کو فوری طورپر ایک اچھی آفرملتی ہے اور اگر وہ فروخت کرنے پر رضامند ہوں تو فوری طورپر انہیں ادائیگی بھی کی جاسکتی ہے۔ انسپکشن کے لیے 200چیک پوانٹس ، قیمت کی آفر، گاڑی کی حالت کی تفصیلی رپورٹ اور قیمت کی پیش کش میںصرف 45 منٹ صرف ہوتے ہیں۔
واواکارز کوکنزیومر چوائس ایوارڈ سے نوازا گیا
Sep 18, 2021