چیئرمین نیپرا کی پہلی خواتین سرٹیفائیڈ الیکٹریشنز کی تقریب میں شرکت

کراچی (کامر س رپورٹر) کے الیکٹرک کے دورے پر ، چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے پاکستان کی پہلی سند یافتہ خواتین الیکٹریشن کی گریجویشن تقریب کی صدارت کی۔ تقریب میں اتھارٹی کی جانب سے رفیق احمد شیخ، وائس چئیرمین، مقصود انور خان، رکن،ہما ظفر، کنسلٹنٹ سی ایس آر، نے بھی شرکت کی۔ کے الیکٹرک اور ہنر فاؤنڈیشن کے مابین باہمی تعاون کے ساتھ شروع کیا گیا یہ پروگرام ان خواتین کے ہنر کو بڑھانے ، انہیں اپنی کمیونیٹیز کی مدد کرنے کے لیے بااختیار بنانے پر مرکوز ہے اور یہ کے الیکٹرک کے روشنی باجی کمیونٹی ایمبیسیڈر پروگرام کی توسیع ہے جسے چیئرمین نیپرا نے اس سال فروری میں شروع کیا تھا۔  تقریب سے خطاب میں چیئرمین نیپرا توصیف فاروقی نے اس کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا ، "یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ کے الیکٹرک ذاتی اور عوامی سطح پر حفاظت کے اصولوں پر شعور اور کمیونٹیز کی سماجی بہبود کو مستحکم  اور فعال بنانے میں دلچسپی لے رہا ہے اور خواتین کا  معاشی اعتبار سے بااختیار ہونا نہایت اہم ہے۔  پاکستان کے سماجی و اقتصادی منظر نامے کو تبدیل کرنے کا ہدف مقامی کمیونٹیزکے  فعال  ہونے اور ترقی سے شروع ہوتا ہے ، اور کے الیکٹرک کے شراکت داری پر مشتمل ماڈل ایک مثبت قدم ہے جو دیرپا طرز عمل میں مثبت تبدیلی لا سکتا ہے۔ یہ مثال دیگر ڈسٹریبیو شن کمپنیوں سے ساتھ بھی کافی فائدہ مند ہوسکتی ہیں۔  اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ، سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے کہا ، "کے الیکٹرک میں ہم سمجھتے ہیں کہ معاشرتی ترقی کو فروغ دینے کا پائیدار راستہ خواتین کی ترقی اور بہتر معاشی مواقع کی فراہمی کے ذریعے ہے۔  تنوع اور شمولیتDiversity and  Inclusion  پر مبنی ہماری کمپنی کے فلسفے کی بنیاد ہے اور ہمارے خواتین گرڈ آپریٹنگ افیسرز  اور خواتین میٹر ریڈرز قومی پاور سیکٹر میں ایک مثال قائم کر رہی ہیں۔  ہم اپنے 10 ارب روپے کے پروجیکٹ سربلندی کے تحت اپنی کمیونٹیز میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کر رہے ہیں جس میں معاشی طور سماجی بہتری میں اضافہ اور بجلی کی مسلسل فراہمی پر ہے۔  روشنی باجی پروگرام اور سند یافتہ خواتین الیکٹریشنز کا پہلا کیڈر ان کوششوں کی تکمیل کرے گا۔  چیئرمین کو کے ای کے جغرافیائی انفارمیشن سسٹم (جی آئی ایس) کی ایک عملی بریفنگ دی گئی جو زیادہ سے زیادہ ریئل ٹائم مانیٹرنگ کے لیے اپنے مکمل ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کی mapping کرتا ہے۔ کے الیکٹرک کی سینئیر لیڈرشپ کی جانب سیاتھارٹی کو بن قاسم پاور پلانٹ کے یونٹ ۳ کے آپریشنل ہونے میں آنے والی تاخیر کی وجوحات سے آگاہ کیا گیا جس پر نیپرا کے وفد نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کے الیکٹرک کو یہ ہدایت دی کہ اس مرحلے کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیکے ای انتظامیہ نے چیئرمین نیپرا کو ادارے کی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے اور آپریشنل ایکسیلینس حاصل کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ کے الیکٹرک کی جانب سے پیپر لیس بلنگ کے اپنے عزم کا بھی اظہار کیا گیا جس کے تحت قدرتی وسائل کا کم استعمال اور CO2 گیس کے کم اخراج کے ذریعے ماحول کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے گا۔ نیپرا کی جانب سے ان اقدامات کو سراہتے ہوئے آگاہ کیا گیا کہ ایسے اقدامات ان کے انڈسٹری کو بہتر کرنے کے مقاصد کے مطابق ہیں۔

ای پیپر دی نیشن