سنیکس یونٹس، سویٹس اینڈ بیکرز، ریسٹورنٹس کی چیکنگ‘2 لاکھ  سے زائد جرمانے

Sep 18, 2021

 ملتان (خصوصی رپورٹر)  فوڈ سیفٹی ٹیموں نے267 فوڈ یونٹس کی چیکنگ  2 لاکھ 59 ہزار روپے کے جرمانے ۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں سنیکس یونٹ کو پاپڑ کی تیاری میں کھلے  اجزاء  کا استعمال کرنے پر 50 ہزار روپے جرمانہ 2 ریسٹورنٹس کو آلودہ برتنوں کا استعمال کرنے، کچن ایریا میں مردہ مکھیاں پائے جانے پر 10،10 ہزار وہاڑی میں خانیوال روڈ پر پروڈکٹس کے اوپر لیبلنگ واضح نہ کرنے، پر 15 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ مزید ریسٹورنٹ کو فریزر میں مردہ مکھیاں پائے جانے، رحیم یار خان میں ملک شاپ کو ملاوٹی دودھ فروخت کرنے، راجن پور میں ہوٹل میں گندگی  ڈی جی خان میں سپر سٹور کو گندی جگہ پر آئل سٹور کرنے اور مکڑیوں کے جالے پائے جانے پر 10،10 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔257 شاپس مالکان کو وارننگ 250 لٹر ملاوٹی دودھ، 50 کلو کیمیکلز تلف کیا۔

مزیدخبریں