وہاڑی (سپیشل رپورٹر ) محکمہ صحت وہاڑی کی غفلت کے باعث شہر میں اتائیوں نے پنجے گاڑ رکھے ہیں شام ہوتے ہی یہ جعلی ڈاکٹر اپنا کام دکھنا شروع کر دیتے ہیں یہ اتائی ٹیکوں اور علاج معالجے کے نام پر مہلک امراض پھیلانے لگے ان کے پاس نہ تو سند ہوتی ہے اور نہ ہی ڈگری اس کے باوجود محکمہ صحت کی لاپرواہی کی بنا پر ان کو کھلی چھٹی دی جاتی ہے جس کی بنا پر وہ انسانی زندگیوں سے کھیلتے ہیں اہل علاقہ نے ان جعلی ڈاکٹروں کے خلاف شدید تشویش کا اظہار کیا اور کمشنر ملتان ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے خلاف ایکشن سخت سے سخت ایکشن لیا جائے۔
محکمہ صحت کی ‘غفلت‘وہاڑی میں اتائیوں نے پنجے گاڑھ لئے
Sep 18, 2021