میپکوانتظامیہ انجینئرز کی فلاح وبہبود کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے: اکرام الحق 

ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق نے کہا ہے کہ پاور سیکٹر کی بہتری میں انجینئرز کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ میپکو انتظامیہ انجینئرز کی فلاح وبہبود کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ انجینئرز کی اپ گریڈیشن، پروموشن اور دیگر مسائل کے حل کے لئے میپکو انتظامیہ ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اْٹھارہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میپکو میں واپس آنے والے انجینئرز کے اعزاز میں عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ میپکوکے انجینئرز نے ملک کی دیگر تقسیم کار کمپنیوں لیسکو، فیسکو، حیسکو، سیپکو، آئیسکو اور گیپکو میں اپنی کارکردگی سے میپکو کا لوہامنوایاہے ۔ میپکو انجینئرز ایسوسی ایشن کے صدر عبدالرؤف سنگھیڑا ‘ ناصر ایاز گورمانی نے بھی خطاب کیا۔  جنرل منیجر آپریشن محمد یعقوب شیخ، جنرل منیجر ٹیکنیکل رئیس عبدالاحد،احسن محی الدین، صدیق اللہ خان اور سلیم تونسوی کو یادگاری شیلڈ ز دی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن