ملتان (سپیشل رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلاء بحث کے لئے 24 ستمبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔
٭ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بجلی چوری کرکے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 30 ستمبر تک گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔
٭ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بجلی چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو اقبال جرم پر پروبیشن پر بھجوانے کی سزا کا حکم دیا ہے۔
٭ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی ضمانت وکلاء دلائل کے بعد خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔
٭ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے اسلحہ کے زور پر شہری کو یرغمال بناکر نقدی رقم اور قیمتی اشیائ لوٹنے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی ضمانت پر نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت آج 18 ستمبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔
٭احتساب عدالت نمبر ایک ملتان نے گلشن حسین سکیم کے نام پر شہریوں سے مبینہ فراڈ کرنے والے ڈویلپر سردار غلام سجاد جھلوانہ ان کی اہلیہ ناہید جھلوانہ کے خلاف ٹرائل کیس کی سماعت 8 اکتوبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔
٭احتساب عدالت نمبر ایک ملتان نے آمدن سے زائد ڈیڑھ ارب روپے کے بے نامی اثاثہ جات بنانے والے محکمہ انہار کے ایگزیکٹو انجینئر اور اسکے بیٹوں سمیت دیگر 13 ملزمان کے خلاف کیس میں مزید کاروائی کے لیے سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔
٭ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان نے معمولی منشیات برآمدگی کے مقدمہ میں گرفتار چھ ملزمان کی ضمانت وکلاء دلائل کے بعد 20،20 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا ہے۔
٭سیشن جج ملتان نے مرضی کی شادی کرنیوالی لڑکی کو ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ بستی ملوک کو ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا ہے۔
٭ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے تشدد کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت وکلاء بحث کے لئے 21 ستمبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔
٭جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے خاتون کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والے ملزم امجد علی کی ضمانت بعد از گرفتاری خارج کرنے حکم دیا ہے۔
٭پنجاب لیبر کورٹ نمبر 11 ڈیرہ غازی خان کے پریذائیڈنگ آفیسر تنویر احمد شیخ نے دو سال سے پنجاب فوڈ اتھارٹی راجن پور میں بطور اٹینڈنٹ فرائض انجام دینے والے ملازم کو مستقل نہ کرنے کے خلاف درخواست پر 11 اکتوبر کو جواب طلب کرلیا ہے۔
٭ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے لین دین کی ادائیگی کے لیے بوگس چیک دینے والے ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا بحث کے لئے 21 ستمبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔
٭ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے امانت میں خیانت کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا بحث کے لئے 22 ستمبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔
٭ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت نوٹس جاری کرتے ہوئے 21 ستمبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔