لاہور (خصوصی نامہ نگار ) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری کا دوران عمرہ کرونا پازیٹو آگیا ہے۔ مولانا ان دنوں عمرے کی ادائیگی کے لئے حرمین شریفین میں موجود ہیں، کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد مولانا قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔ اپنے پیغام میں مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ اللہ کے ہر کام میں حکمت ہوتی ہے۔
سینیٹر عبدالغفور حیدری کا دوران عمرہ کرونا پازیٹو، قرنطینہ کرلیا
Sep 18, 2021