واشنگٹن(اے پی پی) امریکی ریاست فلوریڈا میں پالتو جانوروں کی دیکھ بھال کے سہولت مرکزمیں آتشزدگی کے باعث23 بلیوں کی موت واقع ہوگئی ۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مرکز کے حکام نے فیس بک پر بتایا ہے کہ گریٹر اور لینڈو کے پیٹ الائنس کے مرکز میں اچانک بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 23 بلیوں کے ہلاک ہوجانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔