اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی کی سینیئر رہنما ء اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے ترمیمی ٹیکس آرڈیننس کو مسترد کردیا، نفیسہ شاہ نے کہا کہ نیب اور ایف بی آر کو دیئے گئے اختیارات بنیادی حقوق سلب کرنے کے مترادف ہے ،ریاست کا کام عوام کو سہولیات فراہم کرنا ہوتا ہے سہولیات چھیننا نہیں، نان فائلرز لوگوں کے موبائل فون بند کرنا بجلی اور بینک کی سہولیات پر قدغن لگاکر حکومت کیا پیفام دینا چاہتی ہے؟نیب کو مزید اختیارات دینا اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروایوں کا این او سی ہے، نیب حالیہ کیسز میں کچھ ثابت نہیں کر سکا تو بیس سال قبل کی فائلیں کھول کر کیا کرے گا؟ نیب نے صرف اپوزیشن کے خلاف کیسز بناکر سینیئر رہنماوں کی پگڑیاں اچھالی ہیں، حکومت اس طرح کے اقدامات سے ملک میں افرا تفری پھیلانا چاہتی ہے۔