شمالی علاقوں میں مہنگائی،سیاحوں کی شکایات پر کیمٹی قائم جرمانے

لاہور (شاہد علی) وزیراعظم پورٹل پرسیاحوں کی جانب سے شمالی علاقہ جات میں ہوٹلز مالکان اور دکانداروں کی بد سلوکی لوٹ مار اور من مانے ریٹس کی بڑھتی ہوئی شکایات کے ازالہ کے لئے محکمہ سیاحت نے وزیر اعظم کے حکم پر ڈپٹی کنٹرولر ڈیپارٹمنٹ آف ٹورسٹ سروسزکمیٹی قائم کردی۔ کمیٹی کا مقصد سیاحوں کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات پرسخت قانونی کارروائی عمل میں لانا ہے۔ ذرائع کے مطابق چند ماہ سے وزیر اعظم پورٹل پر شمالی علاقہ جات خاص طور پر مری کاغان ناران سمیت دیگر مشہور سیاحتی مقامات پر سیر تفریح کیلئے جانے والے سیاحوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے اور کارروائی کی اپیل کی گئی ہے جس پر وزیراعظم نے ایکشن لیتے ہوئے محکمہ سیاحت کے ارباب اختیار کو سیاحوں کی شکایات کے سدباب کا حکم دیاجس پر محکمہ کی جانب سے ڈپٹی کنٹرولر ڈیپارٹمنٹ ٹورسٹ سروسز غضنفر علی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی جس نے کام کا آغاز کرتے ہوئے  سب سے پہلے مری فیلڈ کا دورہ کرتے ہوئے ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کی انسپکشن کی‘ جرمانے بھی عائد کئے۔ اس موقع پر ڈپٹی کنٹرولرکا مزید کہنا تھا کہ جلد ہی مری میں ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ٹورازم سکواڈ کی تعیناتی کا عمل شروع کردیا جائے گا۔ ڈپٹی کنٹرولر نے مری ہوٹلز ایسوسی ایشن سے ملاقات کی اور احکامات جاری کئے ۔ ڈپٹی کنٹرولر ڈیپارٹمنٹ ٹورسٹ سروسز غضنفر علی کے مطابق سیاحوں سے کسی بھی قسم کا ناروا سلوک برادشت نہیں کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن