اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ )برطانیہ کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت امین مرزا گوجرخانوی نے کہا ہے کہ برطانیہ کی جانب پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنا خوش آیند ہے اس سے پاکستانی کمیونٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اس موقع پر ہم بریڈفورڈ سے ممبر آف پارلیمنٹ یوکے شیڈو عمران حسین، ناز شاہ اور مرزا خالد محمود کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپوزیشن میں رہتے ہوئے پاکستان کا مقدمہ دلیرانہ انداز سے لڑا اور برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو گھٹنے ٹیکنے پڑے۔ہمیں ایسے اوورسیز پاکستانیوں پر فخر ہے جنہوں نے دیار غیر میں ہمارا سر فخر سے بلند کیا۔ ریڈ لسٹ میں ہونے کی وجہ سے اوورسیز کمیونٹی اور پاکستانی عوام میں تشویش اور اضطراب کی لہر پائی جاتی تھی اس موقع پر ڈنمارک کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت نواز مرزا گوجرخانوی بھی موجود تھے آمین مرزا گوجرخانوی نے کہا کہ وطن کی مٹی سے ہر دم وفا کریں گے پاکستان کے خلاف پر اقدام کی مذمت کریں گے خواہ وہ کسی بھی ملک کی طرف سے ہو ہماری عزتیں پاکستان سے وابستہ ہیںریڈ لسٹ سے نکلنے کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور اوورسیز کمیونٹی نے سکھ کا سانس لیا۔