اسلام قبول کرنے کیلئے عمرکی پابندی قرآن و سنت کے منافی، راغب نعیمی

لاہور(خصوصی نامہ نگار )دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ پاکستان کلمہ کی بنیاد پر معرض وجود میںآیاہے۔اسلام قبول کرنے کے لحاظ سے عمرکی پابندی قرآن و سنت کے منافی ہے۔ اللہ تعالی نے انسان کو ہدایت دینے کا اختیار اپنے ہاتھ میں رکھا ہے۔ اسلام زبردستی نہیں خود بخود دل میں اتر جانے کا نام ہے۔ریاست مدینہ کے دعویدار اسلام قبول کرنے والوں کا راستہ نہ روکیں۔ المیہ ہے ریاست مدینہ کا نعرہ لگانے والے انسان کو ہدایت کے راستے میں آنے سے روک رہے ہیں۔ اسلام قبول کرنے والا نبی پاکؐ کی عظمت سے متاثر ہو کر اسلام قبول کرتا ہے۔ پاکستان میں کہیں بھی زبردستی مذہب تبدیل نہیں ہوتا۔ اللہ تعالی نے انسان کو ہدایت دینے کا اختیار اپنے ہاتھ میں رکھا ہے۔جمعۃالمبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہاکہ کوئی بھی غیر مسلم بچہ ہویا بڑا اس کا عمر کے کسی حصہ میں دائری اسلام میں داخل ہونا فطرت کی طرف لوٹنا ہے۔ شریعت کے مطابق اگر کوئی مسلمان مبلغ اس بچے کو اسلام کی طرف آنے کی تبلیغ کرتا ہے تو کوئی مذہب اس پر اعتراض نہیں کر سکتا ،کیونکہ مسلم مبلغ فطرت کی طرف راغب کر رہا ہے،جس پر اللہ تعالی نے اسے پیدا کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن