لاہور(سپیشل رپورٹر) پاکستان تحریک نفاذ اردو کا ایک وفد محمدجمیل بھٹی صدر، فاطمہ قمر صدر خواتین، پروفیسر محمد سلیم ہاشمی ،جنرل سیکرٹری فیض محمد، معظم احمد، رانا محمد خان نے مرکزی صدر جمعیت اہلحدیث علامہ ابتسام الہیٰ ظہیر سے ملاقات کی۔محمد جمیل بھٹی صدر تحریک نے اس افسوس کا اظہار کیا کہ قائد اعظم کے فرمان اور آئین کے علاوہ آٹھ سال سے موجود سپریم کورٹ کے فیصلہ پر عمل درآمد ہوناایک خواب نظرآتا ہے۔علامہ ابتسام الہیٰ ظہیر نے اپنی اور جمعیت کی جانب سے بھرپور اظہار یکجہتی اور مکمل تعاون کا یقین دلایا۔