لاہور (نامہ نگار) ساندہ کے رہائشی 30سالہ احمد نے نامعلوم وجوہات پر زہریلی گولیاں کھا لیں جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی۔ اسے طبی امداد کے لئے ہسپتال لے جایا گیا، مگروہ جانبر نہ ہو سکا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لے لی۔ جبکہ ورثاء کی جانب سے پوسٹ مارٹم سے انکار پر ضروری قانونی کارروائی کے بعد نعش تدفین کے لیے ورثاء کے حوالے کردی ہے۔
خودکشی