سیلز ٹیکس نظام غلط ‘29ستمبر کو ایف بی آر آفس کا گھیراؤ ہوگا:نعیم میر 

Sep 18, 2021

لاہور (کامرس رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کے سیکرٹری جنرل نعیم میر نے کہا ہے کہ سیلز ٹیکس کا سار ا نظام ہی غلط ہے  تاجر پوائنٹ آف سیلز لگانے سے انکار کرتے ہیں یہ دوہری ٹیکسیشن  ہے۔ تاجرنے جو بھی مال خریدا اس کا پیشگی سیلز ٹیکس ادا کر چکا۔ جب تاجر کے ذمہ ریاست کا سیلز ٹیکس ادا کرناہے ہی نہیں تو پوائنٹ آف سیلز کیوں ؟ دکان کو رقبے کے اعتبار سے سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ کرنا امتیازی قانون ہے۔ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ ایک ہزار مربع فٹ کی دکان پر سیلز ٹیکس لگا دو اور ساتھ 999 فٹ والی دکان کو استثنیٰ دے دو۔ ٹیکس تو آمدن پر لگایا جاتا ہے ،دکان کے رقبے کا آمدن سے کیا تعلق ہے ؟ انہوں نے اس امر کااظہار گزشتہ روز بزنس فورم لاہور کے زیراہتمام سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔

مزیدخبریں