مظفرگڑھ میں بھتے کی پرچیاں وصول کرنے والے افراد کی تعداد 3 ہو گئی

مظفرگڑھ(نامہ نگار) بھتے کی پرچیاں وصول کرنے والے افراد کی تعداد 3 ہوگئی،،سی ای او ہیلتھ،ایک اعلی پولیس افسر اور پیپلزپارٹی کے سابق ٹکٹ ہولڈر کو بھتے کی پرچیاں موصول ہوئی ہیں،،پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا.تفصیلات کیمطابق جمعرات کے روز سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مہر محمد اقبال،ایک ڈی ایس پی او پیپلزپارٹی کے صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈر جمیل شاہ کو بھتے کی پرچیاں ڈاک کے ذریعے موصول ہوئی تھیں،پرچیوں میں 50،50 لاکھ روپے بھتہ نہ دینے پر اہلخانہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی تھیں.پولیس کیمطابق تینوں افراد کو ملنے والی پرچیوں میں ہینڈرائٹنگ ایک ہی ہے.پولیس کیمطابق بھتے کی پرچیوں میں جس شخص کا نام اور نمبر درج ہے،اسے گرفتار کرلیا گیا،،گرفتار ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے۔ پولیس کیمطابق سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مہر اقبال اور پولیس افسر کی مدعیت میں تھانہ سٹی اور تھانہ شاہجمال میں 2 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن