ملتان (جنرل رپورٹر)گھریلو ناچاقی پر خاتون نے گلے میں پھندا ڈال کر مبینہ خود کشی کر لی معلوم ہوا ہے کہ متے والی پل بہاولپور روڈ کی رہائشی عائشہ بی بی کا اپنے خاوند شاہد عمران سے جھگڑا رہتا تھا گزشتہ روز بھی دونوں کے مابین جھگڑا ہوا تو اس نے کمرے میں موجود پنکھے میں رسی ڈال کر خودکشی کرلی اطلاع پر ریسکیو اور پولیس ٹیمیں موقع پر پہنچیں اسکی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کردی ۔
گھریلو ناچاقی، خاتون کی گلے میںپھندہ ڈال کر مبینہ خود کشی
Sep 18, 2021