ٹریفک پولیس نے تیزرفتاری کنٹرول کرنے کیلئے کارروائی مزید سخت کر دی

Sep 18, 2021

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ٹریفک پولیس نے شاہراہوں اور سڑکوں پر تیزرفتاری کنٹرول کرنے کیلئے کارروائی مزید سخت کر دی ون ویلنگ ،اوور سپیڈنگ، لین اور لائن ڈسپلن، بغیر ہیلمٹ اور کم عمر موٹر سائیکل سواروں کیخلاف خصوصی مہم میں سپیشل سکواڈنے وفاقی دارالحکومت کی شاہراہوں پر 2500 موٹر سائیکل سواروں کو 4 لاکھ 54 ہزار 600 جرمانہ کردیا ہیلمٹ نہ پہننے پر 1967 ، لین ڈسپلن کی خلاف ورزی پر 109 ،بغیر نمبر پلیٹ پر 99 موٹر سائیکل سواروں کے چالان کئے گئے ہیں ۔

مزیدخبریں