اسلام آباد ( وقائع نگار) وفاقی ترقیاتی ادارے ( سی ڈی اے ) میں سی بی اے ریفرنڈم میں چوہدری یسین گروپ نے میدان مارلیا ہے ۔ جمعہ کے روز ہونے والے ریفرنڈ میں 10ہزار ملازمین نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا پولنگ پرامن ماحول میں ہوئی غیر حتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق سی ڈی اے مزدور یونین ( چوہدری یسین ) گروپ نے 6ہزار 426ووٹ جبکہ ان کے مدمقابل حکمران جماعت کے حمایت یافتہ پاشا گروپ کے عزت کمال پاشا نے 3ہزار 823ووٹ حاصل کرسکے ہیں انتخابی نتائج کے مطابق چوہدری یسین 2ہزار 603ووٹ کی برتری سے آئندہ تین سال کے لیے سی بی اے منتخب ہوگئے ہیں۔