گوجرانوالہ: کاروباری برادری کا گولڈن اتحاد فائونڈر گروپ کی حمایت کا اعلان 

Sep 18, 2021

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)شالیمار ٹائون کی مختلف کاروباری برادری شخصیات کی طرف سے گولڈن اتحاد فائونڈر گروپ کی حمایت کا اعلان ،کاروباری راہنمائوں نے سیاسی وکاروباری راہنماحاجی یونس انصاری، قمر سہیل انصاری دیگر کی موجودگی میں گولڈن اتحاد فائونڈر گروپ کی حمایت کا اعلان کیا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حاجی یونس انصاری نے کہا ہے کہ آج چیمبر آف کامرس میں حق و صداقت کی فتح ہوگی ۔صدر شالیمار ٹائون سوسائٹی مرزا عبدالمجید نے کہا کہ گولڈن اتحاد فائونڈر گروپ کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔ اس موقع پر جنرل سیکر ٹری شالمیار ٹائون سوسائٹی علیم مغل ، لالہ حفیظ ، مبشر گورائیہ ، حاجی اکرام ، ڈاکٹر محمد اقبال ، فاروق بھٹی ، محمد خلیل ، محمد عمران ، حاجی عارف ، فیضان احمد اور دیگر بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں