گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)وزیر اعلیٰ کو ایم پی اے کی شکایت ،پی پی 57 میںپی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈرز کے ناموں کی تختیاں اتروا دی گئیں،کچھ عرصہ قبل ایم پی اے چوہدری اشرف انصاری کے حلقے میں مختلف ترقیاتی سکیموںلگائی گئی انکے نام کی تختیاں اتروا کر پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر و چیئرمین جی ڈی اے علی اشرف مغل ٹکٹ ہولڈرز صدیق مہر، لالہ اسداللہ پاپا وغیرہ کے ناموں کی تختیاں لگادی گئی تھیں واقعہ کے بعد ایم پی اے چوہدری اشرف علی انصاری سخت ناراض تھے اور انہوں نے وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کو واقعہ سے آگاہ کیا تھا اور اپنے حلقے میں ہونے والی اس کارروائی پر شدید احتجاج کیا تھا گزشتہ روز کی افسران کی جانب سے ہدایات موصول ہونے کے بعد میونسپل کارپوریشن کے عملے نے پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈرز کے ناموںکی تختیوں کو توڑ دیا،کارروائی ماڈل ٹائون اور صفدرکالونی نزدعالم چوک میںکی گئی ۔